مریم نواز

عمران خان کو چاہیے کہ تھوڑی سی جو عزت ہے وہ بچا کے چلے جائیں، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست  سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ عمران خان  کو اپنے گھر میں اتنی شرم ناک بدترین شکست ہوئی، لاہور میں یہ سامنا کرنے کے قابل نہیں تھے، عمران خان کو چاہیے ابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑ دیں، تھوڑی سی جو عزت ہے وہ بچا کے چلے جائیں، لوگوں کی زندگیاں عذاب کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے جاری بیان میں  وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور لوگوں کی بات تو الگ آپ کے ایم پی اے ، ایم این اے آپ کے ساتھ نہیں ہیں، روز ٹاک شوز میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مہنگائی میں پیس کر رکھ دیا ہے، لوگوں کی زندگیاں عذاب کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہ پہلی حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہارے ہیں، کوئی تھوڑی سی بھی عزت والا ہو تو خدا حافظ کہہ کر چلا جائے۔ کے پی عمران خان کی نالائقی سے جس گیارہ سالہ عذاب سے گزرا ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے، کے پی کے عوام سے درخواست ہے ترقی آپ کا حق ہے، مسلم لیگ نون سے بھی کہوں گی کہ وہاں بھرپور کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے