مریم اورنگزیب

عمران خان آج بھی الیکشن کمیشن پر حملے کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے وزراء نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں، آج بھی الیکشن چور الیکشن کمیشن پر حملے کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب ووٹ چور ہیں، ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے وزراء اپنے دورِ اقتدار میں ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔ عمران خان وزیرِ اعظم ہو کر الیکشن کمیشن کے قانون، احکامات اور ضابطوں کی دھجیاں اُڑاتے رہے، عمران خان اور ان کے وزراء نے کُھلم کُھلا الیکشن کمیشن کے قانون کے خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ن لیگ قانون، انتخابی ضابطوں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے آگے سر جھکاتی ہے، ن لیگی وزراء نے الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کی پاسداری میں استعفے دیے۔ عمران خان لاڈلہ بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں، عمران خان خود کو قانون سمجھتے ہیں وہ اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے