ناصر حسین شاہ

شیخ رشید کی سیاست طویل معیاد ہو چکی ہے جو اب کوڑے دان میں جائیگی

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست طویل معیاد ہو چکی ہے جو اب کوڑے دان میں جائیگی، شیخ رشید اپنی ون ویلر وزارت سے دھمکیاں دینا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کی تاریخ دیکر شیخ رشید نے ثابت کیا کہ اسپیکر وزارت داخلہ کے زیردست ہے، متحدہ اپوزیشن پہلے سے سمجھتی ہے کہ اسپیکر جانبدار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید کو اپنی وزارت جانے کا شدید درد ہے، اس لیے شیخ رشید روزانہ پریس کانفرنس میں ماتم کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ  سید ناصر حسین شاہ نے  وزیر داخلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید وہ سیاسی مسافر ہے جو جس کشتی میں سوار ہوگا اس میں چھید کریگا، گورنر سندھ بھی اب بھکی بھکی باتیں کر رہے ہیں لگتا ہے گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  پی ٹی آئی کے غیرقانونی اکاؤنٹس چلانے والے گورنر، اسپیکر اسد قیصر اور دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے