معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

(پاک صحافت) بھارت کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔  خیال رہے کہ  گزشتہ 3 دنوں میں اداکارہ ویبھاوی اپادھیائے اور ادتیا سنگھ راجپوت کے بعد اب 51 سالہ اداکار نتیش پانڈے بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کی موت ممبئی سے کچھ فاصلے پر واقع شہر اگت پوری میں گزشتہ رات گئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ دل کا دورہ اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی، انہوں نے بتایا کہ نتیش کی آخری رسومات بدھ کی شام ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نتیش پانڈے گزشتہ 25 برسوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں انہوں نے 1990 میں تھیٹر سے کام کا آغاز کیا اور 1995 میں ڈرامہ سیریل تیجس میں ایک جاسوس کے کردار سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔نتیش پانڈے کی یوں اچانک موت پر ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے