شہباز گل

شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے شہباز گِل کی درخواستِ استثنیٰ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

تٖفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈر کیا تھا کہ متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔ جونیئر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آج سنانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ دوران سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو شہباز گِل کے فیصلے کا معلوم ہے؟ فیصلہ پڑھیں۔ وکیل ملزم مرتضیٰ طوری نے کہا کہ فیصلے پر نظر نہیں پڑی، این ڈبلیو کو دیکھا نہیں۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ کہیں آپ کی نظر بی ایم ڈبلیو پر تو نہیں پڑی؟ عدالت نے شہباز گِل کی درخواستِ استثنیٰ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے