سیلاب

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 97 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 32 بچے، 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1033 ہوگئی ہے، جبکہ 1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے