وزیراعظم شہباز شریف

بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی بےانتظامی اور کرپشن سے بجلی، گیس لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی، یہ پی ٹی آئی حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاری اپنے بیان میں ملک بھر میں جاری بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید لوڈ شیڈنگ سے پی ٹی آئی کے زیادہ پاور پلانٹس لگانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے، انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مختصر مدت کے لئے دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی، لوڈ شیڈنگ کا عفریت 5 سال بعد پھر پاکستان میں لوٹ آیا ہے، مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی پانچ سال محنت کی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹ بولا کہ بہت زیادہ پاور پلانٹس لگائے گئے، اتنی شدید لوڈشیڈنگ سے پی ٹی آئی کے یہ دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی خود سورج، ہوا اور گیس سے چلنے والے پلانٹس کی تنصیب کے دعوے کررہی ہے، لہٰذا ضرورت سے زائد بجلی بنانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے