واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کی زندگی آسان بنانے والا فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اپنے صارفین کی زندگی مزید آسان بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت اگر کسی صارف سے میسج کرتے ہوئے کوئی غلطی ہوئی ہو گی تو وہ اپنے میسج کو 15 منٹ کے اندر ایڈیٹ کر سکے گا۔ جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

اس فیچر سے پہلے اگر کبھی کوئی غلطی ہوتی تھی تو صارف کو میسج ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا لیکن ایڈیٹ کے نئے فیچر کے بعد یہ آسانی ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہو گا اس کا نہیں پتا لیکن آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کروانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے