وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کا مصدقہ حکم متعلقہ اداروں کو ارسال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کا  لاہو ہائی کورٹ کا مصدقہ حکم متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم بھجوایا گیا ہے اور عدالت کا تحریری حکم ہائیکورٹ کی ڈسپیچ برانچ کےذریعے متعلقہ اداروں کوبھجوایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق  لاہور ہائیکورٹ کے مصدقہ تحریری حکم کی کاپی وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کا نام طبی بنیادوں پر بلیک لسٹ سے نکالا  گیا ہے، جس کے بعد انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف کے وکلا نے عدالتی حکم میسنجر کے ذریعے وزارت داخلہ کو بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ حکم میسنجر سے بھجوایا جائے۔ یاد رہے کہ رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے