باجوڑ

باجوڑ، سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان زخمی

باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ میں افغانستان کی کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا،  ذرائع کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان متعددبارافغان حکام کومؤثربارڈرمینجمنٹ کیلئے کہتا چلا آرہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنےکی کئی بار مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑمیں دہشت گردوں کی سرحدپارسےچیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک جوان زخمی ہوا تاہم پاک فوج نے بھی فوری بھرپور جوابی کارروائی کی۔ خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے