سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے عوام موجودہ نظام کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف  آ ج ہر شہر سے ہزاروں لاکھوں کے مجمعے اس بات دلیل ہیں کہ پاکستان کے عوام اس نظام کو قبول کرنے پہ تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج  پاکستان  کا  حل، مہنگائی کا حل، عوام کی تکلیف کا حل،  ملک کی مشکلات  کا  حل، صرف اور صرف  ملک کے نظام کو آئین کے راستے  پر لانے  میں ہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے خطاب کے دوران پی ٹی آئی حکوت سے سوالات کرتے ہوئے  مزید کہا کہ یہ 30 روپے کا آٹا کیوں آج 80 روپے میں بِک رہا ہے؟ یہ 50 روپے کی چینی کیوں 150 روپے میں بک رہی ہے؟ یہ 200 روپے کا گھی کیوں 400 روپے کا بک رہا ہے؟ بجلی کے ریٹ کیوں 3 گنا ہوچکے ہیں؟گیس کے ریٹ کیوں دوگنا ہو چکے ہیں؟ حکومت یہ تمام جوابات عوام کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے