طلال چوہدری

شہبازگل کے بعد پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی مرمت کے بعد پی ٹی آئی کی پوری ٹیم سیدھی ہوگئی ہے، اب یہ سب معافیاں مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل جیسے لوگوں کو تم نے کئی بار استعمال کرکے پھینک دیا، تم تو کوہسار پولیس سے بھی ڈر گئے۔ جو کچھ بھی ہوا عمران خان کے کہنے پر ہوا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز چلاتے ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمان نے بھی کہا تھا، عمران صاحب تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہو، نواز شریف نے تنقید کی ہے، تمہاری طرح نہیں دن میں تنقید رات میں معافیاں مانگتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے