ٹوئٹر

ٹوئٹر نے بڑی خوشخبری سنادی، صارفین کی بڑی مشکل حل ہونے کے قریب

نیو یارک (پاک صحافت) ٹوئٹر صارفین کی بڑی مشکل حل ہونے کے قریب پہنچ گئی، جی ہاں ٹوئٹر نے  صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے ایک بہت ہی زبردست فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی ٹوئٹ کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی خاتون صحافی نے چند روز قبل ایک ٹویٹ شیئر کر کے بتایا تھا کہ ٹویٹر انتظامیہ نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کو آزمائش کے بعد جلد متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے ’انڈو ٹویٹ‘ کے فیچر پر کام شروع کیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارف کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا ٹویٹ پوسٹ ہونے سے قبل روک کر اس میں ترمیم کرلے مگر اس کے لیے چند سیکنڈز کا وقت دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ٹویٹ کرنے کے بعد صارف کے سامنے ایک بٹن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرنے کے بعد پوسٹنگ رک جائے گی اور صارف اپنے ویٹ کو تبدیل کرسکے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت اگر صارف ٹویٹر پر کوئی ٹویٹ کرتا ہے کہ ’ٹویٹ بٹن‘ پر کلک کرنے کے بعد اُسے مہلت نہیں ملتی، غلطی کی صورت میں اُسے ڈیلیٹ کرنے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس فیچر کے بعد جب صارف بٹن پر کلک کر دے گا تو اُس کا یہ ٹویٹ پبلش ہونے کے بجائے ڈرافٹ میں چلا جائے گا جس کو اپنی مرضی سے تبدیل کر کے دوبارہ ٹویٹ کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب ٹویٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ فیچر تیاری اور  آزمائشی مراحل میں ہے، جیسے ہی کام مکمل ہوجائے گا، یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے