اویس شاہ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کراچی میں 250 بسیں لانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں 250 بسیں لانے کا  اعلان کر دیا، ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ نے سندھ کے دارالاحکومت کراچی میں نئی بسیں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 250 بسیں لا رہے ہیں،اس سال کےآخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پانچ اضلاع کیلئے ٹرانسپورٹ لا رہے ہیں، میں نئے منصوبے کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کیلئے بڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے،ریڈ لائن کی شروعات جلد ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے اپنے بیان میں مزید کہا ہے  میں اب منصوبوں کی تاخیر کی وجہ پر نہیں جانا چاہتا، میری ٹیم نے دو سال میں منصوبہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ اویس شاہ کے مطابق  رواں سال کے آخر تک سندھ کے پانچ اضلاع میں 250 بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے