سیکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دو دہشگرد ہلاک 3 جوان شہید

کرم (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اراوالی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان وطن پر قربان ہوگئے ہیں۔ جن میں صوبیدار شجاع محمد، نائک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے جبکہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزائم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے