وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے قصور کے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے گئے ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی این اے 132 قصور سے جمع کرائے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے