ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا مارچ گرتی دیوار کو آخری دھکا ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری اور ٹیبل ٹاک کی بات کرتی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نااہل وفاقی حکومت کی وجہ سے 70 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔ ماضی میں 25 ہزار ارب ان کے دور میں 46 ارب روپے تک پہنچ گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ان کی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ مہاجر، سنڈھی، پٹھان پنجابی کی بات کرنے والوں کے بھی دن گنے جا چکے ، پیپلز پارٹی کبھی لسانیت کی سیاست نہیں کرتی ہمیں سب کا احترام ہے۔ جب تک پی ڈی ایم بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کرتی رہی کامیابیاں ملیں ، ہم نے ہی وزیر اعظم کو ان کے حلقہ میں شکست دی یوسف رضا گیلانی کو بھی کامیاب کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے