آصف زرداری

اداروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کررہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے اور نہ ملکی اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے