شاہد خاقان عباسی

تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینا جمہوریت کیخلاف ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینا جمہوریت کے خلاف عمل ہے۔ اور اب مذاکرات کرنا اس سے بھی بدتر اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہی کرنے تھے تو ٹی ایل پی کو کالعدم قرار کیوں دیا۔ اب پابندی لگانے کے بعد مذاکرات کرنے کا کیا مقصد ہے۔ وزیراعظم میں ہمت ہوتی تو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں تقریر کرتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی شہری سوال کررہا ہے کہ ملک میں انتشار کیوں ہے؟ اسلام آباد میں کنٹینر لگاکر سڑکیں بند کی گئیں ہیں حکومت کس سے خوفزدہ ہے۔ مظاہرین کہہ رہے ہیں کہ سفیر کو نکالنے کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ وعدہ کس نے کیا؟ جس کی ذمہ داری ہے وہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں کہ ذمہ دار وہ ہیں، وہ کام کر رہے ہیں، فیض آباد میں جو کچھ ہوا اس کے حقائق بڑے تلخ ہیں، اس سے سبق لینا چاہیے، حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے