بلاول بھٹو زرداری

چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے غربت بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان، آج صورتحال یہ ہے چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان، خان صاحب نے آپ کے خوراک پر ڈاکہ مارا ہے، سلیکٹڈ نے چینی پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے بزرگوں کے ساتھ مل کر ہم آگے بڑھیں گے، میرے اور نصیر آباد کے عوام کا تعلق 3 نسلوں سے ہے، قائد عوام نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، ہم نے شہید بے نظیر بھٹو کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم مل کر کام کریں گے ایک ہو کر حق کیلئے جدوجہد کریں گے، پی پی چیئرمین کا کہنا ہے تھا کہ  ہم کسی سے بھیک نہیں اپنا حق مانگتے ہیں، ہم اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد  کا رخ کرنے کا اعلان کیا ہے، بلوچستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے