شہباز شریف

ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے چار سالہ تاریک دور میں لاہور سے دانستہ طور پر بدلہ لیا گیا، بین الاقوامی کمپنیوں کو بے جا ہراساں کیا گیا، سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ البراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اپنے گزشتہ دور میں ہم نے لاہور کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کیں، لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہلویات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے