سعید غنی

فواد چوہدری کی اکھڑی ہوئی سانسیں بہت کچھ بتا رہی ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واد چوہدری کی اکھڑی ہوئی سانسیں بہت کچھ  بتا رہی ہیں، انہوں نے وفاقی وزیر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والے فواد چوہدری کا چہرہ پڑھیں ان سے حال نہ پوچھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جاری بیا ن میں کہا کہ  لانگ مارچ بھی ہوگا، سلیکٹڈ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی آئے گی، عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے، اب وہ پتلی گلی سے بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ بتائے گا کہ لانگ مارچ کیسے ہوتا ہے۔ سعید غنی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ فواد چوہدری ! تمہاری چوتھی پارٹی کون سی ہوگی؟

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وہ لانگ مارچ شروع کریں گے، آپ کی غلط فہمی ہے لانگ مارچ کریں گے،آپ شارٹ مارچ بھی نہیں کرسکتے۔ چین کے لوگوں نے پاکستان کیلئے محبت دکھائی ، ہماری توقع سے بھی زیادہ ہمیں پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے