شہباز شریف

وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں پر سخت نوٹس، رپورٹ اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صارفین کے لئے بجلی کے زائد بلوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے جلد رپورٹ اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی بجلی کے زیادہ بلز آنے سے متعلق شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی بلز کی شکایت پر ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس مین وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر، معاون خصوصی احمد چیمہ و دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر حکام سے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایات کیں۔ وزیراعظم متعلقہ حکام کو بجلی بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کیلئے عوام کو جوابدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے