اعظم نذیر

عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے۔ وزیر قانون

لاہور (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور آڈیو لیک ہو گئی، آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے، سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس میں سنگین گفتگو ہوئی، سیاسی سوالات کو ایڈریس نہیں کرنا چاہئے، ماضی کے کئے گئے متنازع فیصلوں نے بہت نقصان کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جدید اور سوشل میڈیا کے دور پر کسی چیز پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں، کوشش کی جارہی ہے ایسا کام کیا جائے کہ توہین عدالت ہو جائے۔ جب جب سیاسی معاملات عدالتوں میں آئے تو ملک و قوم کا نقصان ہوا، سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں لے کر جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت کئے گئے فیصلوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ ہونے سے قبل اس پر عملدرآمد روکنا حیران کن ہے، وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آڈیو لیکس سے ماضی کے بہت سے معاملات واضح ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رینجرز

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 6 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے