عید الفطر

شمالی وزیرستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل عید منانے کا اعلان

وزیرستان (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد مقامی علماء نے کل 12 مئی کو عید الفطر  منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔ اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید کے چاند دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علاقے کے 20 افراد نے چاند دیکھا ہے، جس کے بعد کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق  شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو  بھی شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطابق بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے