حافظ حمداللہ

پی ٹی آئی چھوڑنے والے افراد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں تو انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ حافظ حمداللہ

ایبٹ آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے افراد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں تو انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے پی ٹی آئی چھوڑ دینے سے انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوتا، ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اگر ان میں سے کوئی شخص جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہے تو اسے فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کو اپنی پارٹیوں میں شامل نہ کیا جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے