عمران خان

وزیراعظم کا فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران کان نے فلطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غیر انسانی عمل قرار دے دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ صرف ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا، بلکہ پوری امت مسلمہ کو ایک زبان ہو کر اپنی بات کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے سوالوں کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا افسوس ہے کہ مغرب انسانی حقوق کی بات تو کرتا ہے لیکن کشمیر کے مسئلے پر اُس طرح ساتھ نہیں دیتا جیسے دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فون کال لینے سے پہلے عوام سے ایک بار پھر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے فلسطین مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کو  یک زبان ہوکر اسرئیل کے خلاف متحدہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔  کشمیر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات پر وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اقدامات کی واپسی تک پاکستان بھارت سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے