وزیر خارجہ ایرانی صدر

شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

تہران (پا ک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق، تہران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر کو افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا۔ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان قوم کے  لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے