خواجہ آصف

اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق ریاست کا ردعمل آئے گا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق ریاست کا ردعمل آئے گا، کسی کو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو ایک شخص کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونے دینا چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ اگر اسمبلیاں توڑ دی جاتیں تو یہ فیصلہ سیاسی لحاظ سے بالکل فائدہ مند ثابت نہ ہوتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی کو پچھلے دھرنے میں آنے دیا، اب سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق ریاست کا ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آنے دیں پھر ہماری فیصلہ سازی بھی آپ دیکھ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے