وزیراعظم شہباز شریف

ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لےجانا ہے، آج جتنی قومی یکجہتی اور اتفاق کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم رحلت فرما گئے تو بدقسمتی سے ہم راستے سے بھٹک گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں آپ سب نے مجھے گائیڈ کیا جہاں مجھ سے غلطی ہو رہی تھی، آپ نے میرا ہاتھ تھاما۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ 16 مہینے گزارے، یہ میری زندگی کا اثاثہ ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ہدایت فرمائے، ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے اور ہم بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ وسائل کو ممکنہ حد تک بچایا جاسکے اور کابینہ نےفیصلہ کیا کہ تنخواہیں نہیں لیں گے، منہگی گاڑیاں واپس کردیں گے۔ اُنہوں نےکہا کہ وسائل کو غربت اور بیروزگاری کےخاتمہ کے لیے استعمال کریں تو قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے