بلاول بھٹو

لگتا ہے نوازشریف میں مجھ سے مناظرہ کرنے کی ہمت نہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نوازشریف میں مجھ سے مناظرہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ بیان میں کہا ہے کہ ایک اور دن گزر گیا اور نواز شریف نے 8 فروری کے انتخابات سے قبل وزیر اعظم کے امیدواروں کے ساتھ براہ راست مباحثے کی دعوت ابھی تک قبول نہیں کی۔ لگتا ہے کہ ان میں مجھ سے مباحثہ کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کے لیے تیار ہوں، دنیا بھر کے امیدوار ٹی وی پر مناظرہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے