شاہد خاقان

شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا قومی احتساب بیورو (نیب) گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف انجینئر فرحان عمر کا عدالت میں بیان مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) گواہ نے کہا کہ کراچی میں نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے ان کے حوالے کردیا ۔ریفرنس کی آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نیب گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے