ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے کم عمر صارفین کے لئے نئے فیچر متعارف

اسلام آباد (پاک صحافت) مختصر ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں،  کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کردیا جائے گا۔ اسی طرح 16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین جب ویڈیو پوسٹ کریں گے تو اس سے قبل ایک پوپ اپ ریمائنڈر نمودار ہوگا جس میں آڈینس جیسے فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک پر کلک کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس عمر کے کریٹیئرز کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اسکرین ٹائم کم کرنے کے لیے پش نوٹیفکیشنز کی حد کو متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے پش نوٹیفکیشنز رات 9 بجے کے بعد رک جائیں گے جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے ٹک ٹاکرز کو رات 10 بجے کے بعد نوٹیفکیشنز موصول نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشنز کا یہ سلسلہ صبح 8 بجے پھر بحال ہوگا۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ 16 سے 17 سال کی عمر کے نئے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجز بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس پالیسی کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام رجسٹر صارفین کے اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پرائیویٹ ہوجائیں گے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک نے جنوری 2021 میں م عمر صارفین کے تحفظ کے لیے پرائیویسی پالیسی کو زیادہ سخت کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے