شہباز شریف

دہشت گردی کی لعنت کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔  خیال  رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا جس میں 12 شہید جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے