آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر اصولی اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے مابین تکنیکی سطح کے بعد پالیسی سطح کے جاری مذاکرات میں اقتصادی جائزہ مکمل کرنے پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے دیے گئے ڈیٹا اور منصوبوں کی ٹیکنیکل تصدیق کے بعد بدھ کے روز مذاکرات کے آخری مرحلے میں اقتصادی جائزہ مثبت طور پر مکمل ہونے کی امید ہےاور مذاکرات میں طے پانے والے پوائنٹس کے تناظر میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ پالیسی فریم ورک(ایم ای ایف پی) اور مشترکہ اعلامیہ کے مسودے کی تیاری پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو ہونے والے مذاکرات کے آخری روز پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول کے معاہدے کا بھی امکان ہے جب کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہم امور طے پانے کے بعد آئی ایم ایف جائزہ مشن کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے