افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے رکن اسمبلی محفوظ رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کابل میں رکن اسمبلی حاجی خان محمد کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 10 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا دہشت گردوں کی کارروائی ہے، دھماکا تب ہوا جب پارلیمنٹ کے رکن خان محمد کا قافلہ گزر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق دھماکا خیزمواد کار میں نصب کیا گیا تھا، پاس کھڑی مزید 2 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکا اتنا روزدار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے