ایم کیو ایم ن لیگ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، ایم کیو ایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار

کراچی (پاک صحافت) سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر ایم کیو ایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے این اے کی پانچ اور صوبائی 10 نشستوں پر ایم کیو ایم مسلم لیگ ن سے بات کرنے پر تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم این اے 243 کیماڑی، این اے 229، 230 اور231 ملیر کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایم کیوایم این اے 239 ضلع جنوبی پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیار ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں میں آنے والی دس صوبائی نشستوں پر بھی ایم کیو ایم بات چیت کے لیے تیار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ان سیٹوں کے علاوہ کراچی کی کسی نشست پر بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے