عطا تارڑ

نوازشریف اپنا علاج مکمل کرانے کے بعد سلیکٹڈ ٹولے کا بھی علاج کریں گے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے علاج مکمل کرانے کے بعد عوام پر مسلط سلیکٹڈ اور جعلی ٹولے کا بھی علاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی نیب اور دوسرے اہلکار سیل میں جا کر نواز شریف سے ملے۔ نواز شریف کا پہلا بلڈ ٹیسٹ نیب کی زیر حراست ہی ہوا تھا، انہوں نے ہی نواز شریف سے کہا کہ آپ کے پلیٹ لیٹس کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اسپتال میں نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔

رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نیب اور حکومت کی مشترکہ تحویل میں ہی میاں نواز شریف کی حالت بگڑی تھی۔ پنجاب حکومت ہی روز کہتی تھی کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کم ہو رہے ہیں۔ یہ کوئی دلیل نہیں کہ نواز شریف کافی کیوں پیتے ہیں، آپ کو دکھانے کیلئے نواز شریف روز کافی پئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے