فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں مفرور یا نامزد ملزم پر قانون لاگو ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد اسکروٹنی الیکشن کا حسن دوبالا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کی اسکروٹنی اور شمولیت الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کے عمل سے گزرنے کے لیے آئی ہوں، سیالکوٹ سے بھی جنرل نشست سے الیکشن لڑ رہی ہوں۔ کاغذات کی تکمیل کے قریب ٹکٹوں کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وہ جماعت جو الیکشن کے لیے تڑپ رہی تھی وہ حیلے بہانے کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی والے چور دروازے کے بجائے کھلے دروازے سے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ریلیف کسی خاص جماعت کو مل رہا ہے، عدالتوں کو تسلیم کریں، معیار ایک ہونا چاہیے۔ پسند ناپسند نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے