سینیٹ

سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی آج اور کل وصول کیے جائیں گے جبکہ اسکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔

سینیٹ میں بلوچستان کی 11 خالی نشستوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرواسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے