وزیر ریلوے سعدر فیق کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کے امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب  کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولتیں دینے کے لیےجہازوں کے روٹ بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کی حالت بہتر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے