نیٹو فورسز اسلام آباد

افغانستان سے غیرملکی فورسز کا پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) افغانستان سے غیرملکی فورسز کا پہلا طیارہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ جس میں نیٹو کے فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایئر فورس کی پرواز FEVER 11 افغانستان سے غیر ملکی باشندوں اور افغانی شہریوں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔ افغانستان سے انخلا کے مشن پر مامور خصوصی امریکی طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی ایئر فورس کا یہ پہلا طیارہ ہے جو پاکستان آیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق طیارے کے ذریعے ان مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے جو مختصر مدت کیلئے اسلام آباد قیام کریں گے۔ جس کے بعد انہیں امریکا کی طرف سے متعین کی گئی نئی منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو اسلام آباد آمد پر مختصر مدت کے پاکستانی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے