یمنی فوج نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ کردیا

یمنی فوج نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ کردیا

جدہ (پاک صحافت) یمنی فورس نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں جدہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر قدس 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری کے جواب میں یمنی فورسز قبائل سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جدہ میں آرامکو پر حملہ کرنے سے قبل ملک خالد ايئرپورٹ کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مجرم بادشاہ اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے, سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل گزشتہ نومبر میں بھی اسی تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بارے میں سعودی عرب کی زیر قیادت دہشت گرد فوجی اتحاد نے بعد میں تسلیم کیا تھا کہ اس پلانٹ کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی، یہ پلانٹ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنوب مشرق کے قریب واقع ہے۔

طیاروں کی آمد و رفت پر نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق جدہ ہوائی اڈے کے لیے آنے والی تمام پروازوں کو جمعرات کے روز دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا، لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے نے آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی شہریوں کے لیے ایک انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی ہلاکت سے واقف نہیں ہے، تاہم امریکی شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی حملے کی صورت میں فوری احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کی بے گناہ عوام پر وحشیانہ حملوں کے بعد حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی شہروں پر سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے