پیٹرول

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے97 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے