شیری رحمان

سیلاب کیوجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائیں گے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔ ہم عالمی دنیا کو اپیل کرچکے ہیں کہ زمین پر نقصانات کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 18 ہفتوں سے قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں اب صحت کا بحران شدت اختیار کررہا ہے، ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ دیگر وبائی امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے سیلاب زدگان کو اپنی علاقوں میں واپسی کے ساتھ ان کی بحالی پر کام کرنا ہے، 7.9 ملین بے گھر لوگوں کی بحالی کیلئے ہمیں وسائل درکار ہیں۔ عالمی دنیا کو اس انسانی بحران کے وقت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے آگے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے