بلاول بھٹو

تھرکول منصوبے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ بلاول بھٹو

تھرپارکر (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تھرکول منصوبے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا اور ایک نیا انقلاب آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو بھی گمان نہیں تھا تھرپارکر کے ریگستان سے کوئلہ درآمد ہوگا لیکن آج تھرپارکر کے ریگستان سے ہم فیصل آباد کی انڈسٹری چلارہے ہیں۔ تھرکول منصوبے کے بعد مائننگ کا منصوبہ شروع کیا ہے اور مختلف اضلاع میں ایسے پراجیکٹ شروع کیے جاسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تھرکول منصوبے سے تھر کے عوام کو روزگار ملے گا اور تھر کے اس ماڈل کو استعمال کر کے پورے پاکستان کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچاہے اور سیلاب سے جہاں نقصان ہوا وہاں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنا ہوگا اور اگر محنت کریں تو ایک سال میں گرین انرجی انقلاب لاسکتے ہیں۔ سیلاب سے ملک بھر میں بڑی قدرتی آفت آئی جس سے انفرااسٹرکچر کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے اور سیلاب سے متاثر کسانوں کی فصلوں کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے