سرکاری ملازمین

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے جناح پارک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پرائمری اسکولوں کے اساتذہ اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ پریس کلب پشاور کے باہر تنخواہوں کی عدم فراہمی پر قومی رضاکار پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے 294 رضاکار پولیس اہلکار بھرتی کیے جو برسوں سے ڈیوٹی دے رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل اسپتال خیبر کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ایم ایس کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے اسپتال کی حدود میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ایم ایس کا کہنا ہے کہ سرکاری اوقات میں نجی پریکٹس پر پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے