جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں، اسپیشل پراسیکیوٹر

لاہور (پاک صحافت) اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں۔ فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں، وہ تمام کیسز میں گناہ گار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے  ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرفرہاد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اعانت جرم میں چارج کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کیا گیا تو ثبوت صفحہ مثل پر لانے میں رکاوٹ ہو گی لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے