احسن اقبال

سیلاب پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی مدد اور خدمت کرنے کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2010 میں بھی سیلاب کا سامنا کرچکا ہے لیکن موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے بھی زیادہ شدید نوعیت کا ہے، جو پل 2010 کے سیلاب کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے وہ بھی بہہ گئے، اب تک ملک میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، اس وقت پوری انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 125 ارب روپے تقریباً 30 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، دوست ممالک بھی بڑی تعداد میں خیمے فراہم کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتیں بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔ سیلاب پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کی مدد کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم فنڈ میں عوام زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں، عوام مسلح افواج کے اکاونٹس میں بھی عطیات جمع کروا سکتے ہیں، تمام متعلقہ ادارے شاہراہوں کی بحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہم ایک بہادر قوم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے