نثار کھوڑو

سندھ میں بارشوں نے گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں قیامت خیز بارشیں ہوئی ہیں، سندھ میں بارشوں نے گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں قیامت خیز بارشیں ہوئی ہیں، سندھ کے تمام متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ سیلاب میں غریبوں کے مکانات، زراعت اور مویشی متاثر ہوئے ہیں؛ پہلے لوگ پانی کیلئے دعا مانگ رہے تھے، اب بارشیں بھی ہیں اور دریا میں سیلاب بھی ہے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا نقصان ہوا ہے، بیرون ممالک اور این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی گئی ہے، پی پی چیئرمین کو پہنچنے میں دیر ہوئی مگر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موسم کا مقابلہ انسان نہیں کر سکتا، ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہوگا، ہم اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 341 اموات ہوئی ہیں، فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے، حکومت نے بھی عوام کیلئے اعلانات کیے ہیں، اس ملک میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ادارے ہیں مگر حیدرآباد میں مطلوبہ خیمے تک نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے